سعودی عرب کے خلاف سرگرم جاسوسی سیل گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 12:34 AM | خلیجی خبریں |

ریاض،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے بتایا ہے کہ خفیہ اداروں نے مسلسل مانیٹرنگ کے بعد ایک خفیہ سیل کے عناصر کو حراست میں لیا ہے جو غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد بیرونی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے سعودی عرب کی قومی سلامتی، اس کے مفادات، منہج، تنصیبات اور سماجی تحفظ کو نقصان پہنچاتے ہوئے ملک میں فتنہ وفساد برپا کرنے کی سازشیں کررہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوسی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر میں مقامی اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔ حراست میں لیے جانے کے بعد ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جلد ہی ان سے کی جانے والی تحقیقات کے نتائج سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے عناصر سعودی عرب کی اہم شخصیات پر کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے، مشکوک کانفرنسوں کا اہتمام کرنے اور حکومت وقت کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کے لٹریچر کی تقسیم سمیت دیگر سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔