روس کی شام کو ’ایس 300‘ دفاعی نظام کی فراہمی مکمل

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 3rd October 2018, 10:30 PM | عالمی خبریں |

ماسکو 3اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ ایس او نیوز) روسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوٹن نے شام کو ’ ایس 300‘ دفاعی نظام کی فراہمی مکمل کرنے کی توثیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق زمین سے فضاء4 میں مار کرنے والے میزائلوں پر مشتمل ’ ایس 300‘ دفاعی شیلڈ کی بیٹریاں شام کو پہنچا دی گئی ہیں۔ شویگو کاکہنا تھا کہ شام کو دفاعی نظام کی ترسیل مکمل کردی گئی ہے جس کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل ، امریکا اور عرب ممالک کی مخالفت کے باوجود روس نے شامی حکومت کو ’ ایس 300‘ جیسا حساس فضائی دفاعی نظام مہیا کیا ہے۔ یہ دفاعی نظام اس وقت دینے کا اعلان کیا گیا تھا جب پچھلے ماہ شام میں روس کے فوجی طیارے کو شامی فوج نے غلطی سے اسرائیل کا سمجھ کر مار گرایا تھا۔ روس نے طیارے مار گرائے جانے کے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی تھی۔’ ایس 300‘ دفاعی نظام کے ذریعے زمین سے فضاء میں میزائل داغنے کے ساتھ ساتھ شام کی فضائی حدودمروسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوٹن نے شام کو ’ ایس 300‘ دفاعی نظام کی فراہمی مکمل کرنے کی توثیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق زمین سے فضاء4 میں مار کرنے والے میزائلوں پر مشتمل ’ ایس 300‘ دفاعی شیلڈ کی بیٹریاں شام کو پہنچا دی گئی ہیں۔ شویگو کاکہنا تھا کہ شام کو دفاعی نظام کی ترسیل مکمل کردی گئی ہے جس کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل ، امریکا اور عرب ممالک کی مخالفت کے باوجود روس نے شامی حکومت کو ’ ایس 300‘ جیسا حساس فضائی دفاعی نظام مہیا کیا ہے۔ یہ دفاعی نظام اس وقت دینے کا اعلان کیا گیا تھا جب پچھلے ماہ شام میں روس کے فوجی طیارے کو شامی فوج نے غلطی سے اسرائیل کا سمجھ کر مار گرایا تھا۔ روس نے طیارے مار گرائے جانے کے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی تھی۔’ ایس 300‘ دفاعی نظام کے ذریعے زمین سے فضاء میں میزائل داغنے کے ساتھ ساتھ شام کی فضائی حدود میں موجود روسی جہازوں کی بھی نشاندہی کی جا سکے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔