روس: جاسوسی کا الزام، یوکرین کے صحافی کو 12 سال قید کی سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2018, 1:04 PM | عالمی خبریں |

ماسکو5جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) روس کی عدالت نے ریاستی سطح پر جاسوسی کے الزام میں یوکرین کے صحافی کو 12 سال قید کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق رومن سوشینکو نامی یوکرینی صحافی کو روس کے دار الحکومت ماسکو سے 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاریی تھی اور آج انہیں روسی عدالت نے بارہ برس قید کی سزا سنا دی ہے۔روسی میڈیا کا کہنا ہے رومن سوشینکو یوکرین کا صحافی ہے جو مسلسل روس کے خلاف یوکرین کی فوجی انٹیلی جنس کے لیے کام کرتا تھا اور خفیہ معلومات فراہم کرتا تھا بعد ازاں روسی انٹیلی جنس نے بھی اس پر نظر رکھی اور پھر گرفتاری عمل میں ا?ئی۔روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی صحافی کئی برس تک یوکرین کی سرکاری نیوز اینجنسی کے لیے کام کرتے رہے ہیں، وہ فرانس کے دار الحکومت پیرس سے ماسکو پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب یوکرینی حکام کی جانب سے سزا کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس فیصلے کو سیاسی اور بددیانتی پر مبنی قرار دیا ہے، یوکرین کا کہنا ہے کہ ہم ایسی سیاسی کارروائیوں پر مشتمل فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔صحافی کے وکیل ’مارک فیجن‘ کا فیصلے سے متعلق کہنا تھا کہ رومن سوشینکو ایک معصوم اور بے گناہ صحافی ہیں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے اور جلد فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔