روس نے شام کے خلاف امریکی قرارداد دسویں بار ویٹو کردی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th November 2017, 8:59 PM | عالمی خبریں |

ماسکو،17؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)روس نے شام میں نہتے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں ملوث اہلکاروں کو بے نقاب کرنے کے لیے پیش کی گئی امریکی قرارداد ویٹو کردی۔ یہ پہلا موقع نہیں جب روس نے اپنے حلیف اسد رجیم کے خلاف پیش کی گئی عالمی قرارداد ویٹو کی ہے۔ سنہ2011ء کے بعد یہ دسویں قرارداد ہے جسے ویٹو کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی مشترکہ کمیٹی اورممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف سرگرم تنظیم کی طرف سے تیار کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ شام میں گذشتہ اپریل میں نہتے شہریوں کے خلاف سیرین گیس کے استعمال کی تحقیقات کرائی جائیں۔ نیز اس مہلک حملے میں ملوث اسدی فوج کے اہلکاروں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے لیے پانچ مستقل ارکان کی طرف سے ’ویٹو‘ پاور استعمال نہ کرنے کے ساتھ کم سے کم نو ارکان کی حمایت کا حصول ضروری ہے۔ تاہم سلامتی کونسل میں امریکا، روس، چین، فرانس اور برطانیہ کو ویٹو پاور کا درجہ حاصل ہے۔ گذشتہ روز پیش کی گئی قرارداد روس کی جانب سے ویٹو کردی گئی تھی۔اس موقع پر امریکی مندوبہ نیکی ہالے نے روس پر شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقی حکمت عملی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عاید کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کا ویٹو کا حق استعمال کرنا شامی رجیم اور داعش کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی کھلی اجازت دینے کے مترادف ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل مندوب فرانسو ڈیلاٹر نے کہا کہ اسد رجیم اور داعش تنظیم میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کا مقابلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں جنگی جرائم کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ جنگی جرائم کیمیائی دہشت گردی ایک حقیقت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔