بی بی ایم پی گھروں سے ڈیٹا انٹری کے کاموں پھر بھی پابندی لگا سکتی ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th March 2019, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍مارچ(ایس او نیوز) بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) نے شہر کے ایک گھر سے انجام دئے جا رہے ،ڈیٹا انٹری کے کام پر نہ صرف پابندی عائد کر دی تھی بلکہ اس رہائشی مکان ہی پر تالا لگا دیا تھا جس کے بعد مکان کی مالک نے ریاستی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔بلدی ادارہ نے مذکورہ مکان پر تالا یہ کہتے ہوئے لگایا تھا کہ کسی بھی رہائشی عمارت میں کسی بھی طرح کی کاروباری سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔البتہ ریاستی ہائی کورٹ نے اس معاملہ کو بی بی ایم پی کے حوالے واپس کر دیا ہے کہ وہ اس پر مزید غور کرتے ہوئے کوئی فیصلہ کرے۔راجاجی نگر کی ساکن چترا کلا جو مذکورہ عمارت کی مالک ہے نے بی بی ایم پی کی طرف سے 30 اگست 2018 کو آخری نوٹس کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، بی بی ایم پی نے نوٹس میں کہا تھا کہ اس خاتون کی ملکیت والی عمارت میں ’’کاروباری سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد‘‘ یہ نوٹس جاری کی گئی ہے۔مالک مکان کو سات دنوں کا وقت دیا گیا تھا کہ وہ ان سرگرمیوں کو ختم کر دے ورنہ کرناٹک منسپل کارپوریشن قانون کے تحت اس کے خلاف اقدامات کئے جائیں گے۔ بی بی ایم پی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ عمارت کو بلدیہ کی طرف سے سیل کر دیا گیا اور یہ کہ یہ اقدام اس کے ایک پڑوسی کی طرف سے شکایت ملنے کے بعد کیا گیا تھا کہ اس رہائشی عمارت میں کاروباری سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ عدالت نے بی بی ایم پی ہی کو اس معاملہ میں فیصلہ کا مجاز قرار دے دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔