آر ایس ایس کارکن شرد کا قتل،دو افراد گرفتار،ایک فرار
بنگلورو:19/جولائی (ایس او نیوز) منگلورو سٹی کرائم برانچ نے آر ایس ایس کے کارکن شرد مڈیوالا کے قتل کے معاملہ میں 2افراد کو گرفتار کیا، لیکن ایک شخص پولیس کو دھوکہ دے کر فرار ہوگیا۔ سی سی بی پولیس نے جو کٹے علاقہ میں ایک مکان سے دو اصل مشتبہ افراد کو جال بچھاکر پکڑا تھا۔ واضح رہے کہ 28سالہ شرد جو آر ایس ایس کا کارکن تھا ' پر 4جولائی کو نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ قریب میں پھل فروخت کرنے والے اس کے دوست عبدالروف نے اسے اسپتال منتقل کیا،وہ شرد کو تقریباً 14برسو ں سے جانتا تھا تاہم تین دنوں تک زندگی کیلئے جدوجہد کرنے کے بعد 8جولائی کو شرد کی موت ہوگئی۔ تب ہی سے اس کے قتل کے واقعہ کو این آئی اے کے حوالے کرنے بیشتر ہندو تنظیمو ں کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔