آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے اراکین دہشت گرد ہیں: سدارامیا
چامراج نگر 10؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ نے ’’سادھنے یا سماویش ‘‘ میں بولتے ہوئے کہاکہ آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے اراکین دہشت گرد ہیں۔
جب اخبار نویسوں نے سوال کیا کہ دیپک راؤ قتل میں ملوث پی ایف آئی پر اب تک پابندی کیوں نہیں لگائی گئی ہے تو سدارامیا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ابھی اس معاملے میں مزید حقائق کا انتظار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’پی ایف آئی، ایس ڈی پی آئی، آر ایس ایس، بجرنگ دل،وی ایچ پی یا کوئی اور تنظیم بدامنی پھیلانے کی کوشش کرے گی تو اسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘