روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی دو سال میں ممکن 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2018, 8:43 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ 16جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) میانمار میں سکیورٹی دستوں کے وحشیانہ سلوک اور قتل و غارت گری سے جان بچا کر بنگلہ د یش پناہ گزیں لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی دو سال کے دوران وطن واپسی پر بنگلہ د یش اور میانمار حکام کے مابین اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ عمل کب شروع ہو گا۔ یہ پیش رفت میانما ر کے دارالحکومت نیپیداو میں دونوں ممالک کے وفود کی پیر کے روز ہونے والی ملاقات میں ہوئی ، جس کا اعلان آج منگل کو کیا گیا ۔بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیا ن میں کہا گیا ہے کہ میانمارکی حکومت واپس جانے والے روہنگیا اقلیتی مسلمانوں کو ابتداء میں عارضی رہائش فراہم کرے گی اور بعد میں انہیں باقاعدہ مکانات میں منتقل کر دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔