دمشق میں باغیوں کا راکٹ حملہ، 35 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2018, 1:14 PM | عالمی خبریں |

دمشق21مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شام میں باغیوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی علاقے جَرامانا میں باغیوں نے راکٹ سے حملہ کردیا، راکٹ ایک مارکیٹ پر گرے جہاں متعدد افراد خریداری کر رہے تھے، راکٹ حملے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 23 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔شامی پولیس افسر نے بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ پْر رونق بازار میں کیا گیا جس کے باعث اب تک 35 افراد کے ہلاک اور 23 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں میں سے 9 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے، حملے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر امدادی و قانونی کارروائی جاری ہے۔۔واضح رہے کہ 18 فروری سے غوطہ میں شام کی حکومتی فورسز کی جانب سے مسلسل زمینی و فضائی حملے جاری ہیں، حکومتی دعوی کے مطابق ان حملوں میں باغیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم ان حملوں میں بچوں سمیت ایک ہزار 450 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں جس کے باعث اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں نے غوطہ میں ایک کی ماہ کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس پر طرفین کی جانب سے عمل نہیں کیا گیا، شام میں 2011 سے جاری خانہ جنگی میں 4 لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور ایک کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔