امریکہ اگر شام سے نکلا تو دمشق ایران کے ہاتھوں میں چلا جائے گا : ریپبلکن سینیٹر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th April 2018, 10:58 AM | عالمی خبریں |

نیویارک 2اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکا میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر سینیٹر لینزی گراہم نے شام سے امریکی افواج کے انخلاء4 کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا نتیجہ داعش تنظیم کے دوبارہ زندہ ہو جانے اور دمشق کے ایران کی گود میں چلے جانے کی صورت میں سامنے آئے گا۔اتوار کے روز امریکی چینل فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں مسلح افواج کی کمیٹی کے رکن گراہم نے واضح کیا کہ "یہ امریکی صدر کی جانب سے کیا جانے والا بدترین انفرادی فیصلہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم داعش تنظیم کو ہزیمت کے دہانے پر پہنچا چکے ہیں۔ اگر آپ داعش کو اس دہانے سے دور کرنا چاہتے ہیں تو امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیں ۔شام میں داعش تنظیم کے زیر قبضہ تقریبا تمام اراضی آزاد کرائے جانے کے ساتھ ہی ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا تھا کہ وہ امریکی افواج کا جلد انخلاء چاہتے ہیں۔ایسا نظر آ رہا ہے کہ یہ صورت حال صدر اور امریکی عسکری ذمے داران کے بیچ اختلاف کو جنم دے گی۔ اس لیے ان ذمے داران کی نظر میں داعش کے خلاف جنگ ابھی مکمل ہونے سے دور ہے۔توقع ہے کہ امریکی قومی سلامتی کونسل رواں ہفتے کے اوائل میں وہائٹ ہاؤس میں جمع ہو گی تا کہ شام میں داعش کے خلاف امریکا کے زیر قیادت مہم کو زیر بحث لایا جائے۔امریکی انتظامیہ کے ایک اعلی سطح کے ذمے دار نے بتایا کہ ٹرمپ کے مشیر سمجھتے ہیں کہ امریکی فوجیوں کی ایک چھوٹی تعداد کے کم از کم دو برس شام میں باقی رہنے کی ضرورت ہے۔اس وقت شام میں 2 ہزار کے قریب امریکی فوجی موجود ہیں۔لینزی گراہم نے ٹیلی وڑن انٹرویو میں امریکی فوجیوں کے جلد انخلا کے حوالے سے وہائٹ ہاؤس کے مشیروں کے اندیشوں کی بازگشت کو دْہرایا۔ انہوں نے کہا کہ "شام میں اب بھی داعش تنظیم کے 3 ہزار سے زیادہ جنگجو چھپے ہوئے ہیں۔ اگر ہمارے فوجیوں کا جلد انخلاء عمل میں آیا تو تنظیم پھر سے سر اٹھا لے گی ، ترکوں اور کْردوں کے بیچ کنٹرول حاصل کرنے کی جنگ چھڑ جائے گی اور امریکی وجود کے بغیر دمشق طشتری میں رکھ کر ایرانیوں کے حوالے کر دیا جائے گا"۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔