کراچی:ساتھی کی مبینہ فائرنگ سے رینجرز کا اہلکار مارا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2016, 11:31 AM | عالمی خبریں |

کراچی،23؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں نیم فوجی فورس رینجرز کا ایک اہلکار مبینہ طور پر اپنے ہی ایک ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے موت کا شکار ہو گیا ہے۔شائع شدہ اطلاعات کے مطابق مرکزی شہر کراچی میں ہفتہ کو دیر گئے ڈیوٹی پر تعینات دو رینجرز اہلکاروں معشوق علی اور علی مرتضیٰ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد علی مرتضیٰ نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے معشوق علی زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کو علی الصبح دم توڑ گیا۔رینجرز کی طرف سے اس بارے میں کوئی تفصیل یا بیان تاحال جاری نہیں کیا گیا لیکن مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔یہ واقعہ شہر میں شاہراہ فیصل تھانے کی حدود میں پیش آیا۔سندھ میں ایک عرصے سے رینجرز اہلکار اپنے فرائض انجام دیتے آرہے ہیں اور خاص طور پر ستمبر 2013ء میں انھوں نے پولیس کے ساتھ مل کر شدت پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ماضی کی نسبت ملک کے اس سب سے بڑے شہر میں امن و امان کی صورتحال ماضی کی نسبت بہتر ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔