پتور: غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کے ٹھکانوں پر پولیس کا چھاپہ۔ 6لاریاں ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th November 2018, 9:55 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پتور14؍نومبر(ایس او نیوز) اپن انگڈی پولیس اسٹیشن سے وابستہ افسران اورعملے نے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کے اڈوں پر آدھی رات کو چھاپہ مار کر ریت سے بھرے ہوئے چار اور دو خالی پِک اَپ ٹرکس ضبط کرلیے۔

بتایاجاتا ہے کہ چھاپہ ماری کی یہ کارروائی شیرڈی گرام پنچایت کے علاقے میں کیمپو ہولے نامی ندی کے کنارے پر کی گئی۔اپن انگڈی پولیس سرکل انسپکٹر کی قیادت میں چھاپہ مارا گیا لیکن اس دوران پک اپ ٹرکس کے ڈرائیور اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔یاد رہے کہ اس سے دو ہفتے قبل بھی اس طرح کا چھاپہ ماراگیا تھا، مگر پولیس کارروائی کی پہلے سے اطلاع ملنے کی وجہ سے ریت نکالنے میں ملوث افرادپولیس کے پہنچنے کے پہلے ہی اپنی لاریاں لے کر فرار ہوگئے تھے۔ لیکن پولیس نے اس وقت کنارے پرریت سے بھری ہوئی لنگرانداز کشتیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔