پتور: شمالی کرناٹکا کے ایک مزدور نے کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st December 2018, 12:19 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پتور 30؍نومبر (ایس او نیوز) مضافات میں واقع چکّا مدنور گاؤں میں شمالی کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور نے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔معلوم ہو اہے کہ اپنے آپ کو ہلاک کرنے والے مزدور کا نام شنکرپّا (۶۰سال) ہے جو گدگ ضلع کے شیرہٹی تعلقہ کا رہنے والاتھا۔

بتایاجاتا ہے کہ شنکرپّا بہت عرصے تک یہاں پر ایک فارم میں مزدور کے طور پر کام کررہاتھا۔ پھر وہ ملازمت چھوڑ کر اپنے گاؤں چلاگیا۔ ادھر چند دنوں پہلے وہ پھر سے کام کی تلاش میں یہاں پہنچا مگر اسے کام نہیں ملاتھا۔جمعرات کے دن فارم کے قریب ایک چرواہے نے گائیں چرانے کے دوران اس کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی دیکھی اور اس کی اطلاع مقامی افراد کو دی۔سمجھا جاتا ہے کہ شائد شراب کا عادی شنکرپّا کام نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکارہوگیاتھا، جس کی وجہ سے اس نے فارم کے قریب واقع ایک درخت سے پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔ مہلوک کے فرزند راجیش کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔