ہراسانی اور عصمت دری کی کوشش کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 1:27 PM | ساحلی خبریں |

پتور 24؍اگست (ایس او نیوز)پتور کے مضافات میں موکوے نامی گاؤں میں ایک کالج کی طالبہ کو سر راہ ستانے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں محمد زکریا (34سال) کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے محمد زکریا اس لڑکی کو کالج جاتے وقت راستے پر ہراساں کیا کرتاتھا۔ دو دن قبل جب وہ کالج جارہی تھی تو اس نے ٹیلی فون نمبر لکھے ہوئے ایک کاغذ کے پرزے میں کچھ پیسے رکھ کر اسے تھمادیا ۔اس کے علاوہ لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر اسے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی بھی کوشش کی ۔ لڑکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کو پندرہ دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...