پوتین شام میں ، روسی فوج کے انخلاء کا حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th December 2017, 9:35 PM | عالمی خبریں |

ماسکو،12؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )روسی نیوز ایجنسی " ٹاس" کے مطابق روسی صدر ولادیمر پوتین پیر کے روز غیر اعلانیہ دورے پر شام پہنچ گئے۔ وہ لاذقیہ میں حمیمیم کے فوجی اڈے گئے جہاں شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔ مذکورہ اڈّے پر روسی صدر کے استقبال کے لیے شامی صدر بشار کے علاوہ ، روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو اور شام میں روسی افواج کے کمانڈر سرگئی سورفکون موجود تھے۔ مذکورہ نیوز ایجنسی نے صدر پوتین کے حوالے سے بتایا کہ روس شام میں حمیمیم کا فضائی اور طرطوس کا بحری اڈہ اپنے پاس برقرار رکھے گا۔

ادھر روسی نیوز ایجنسی "ریا" کے مطابق پوتین نے شام سے روسی فوج کے انخلاء کا حکم دیا ہے۔ ایجنسی نے پوتین کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی اور شامی افواج نے محض دو سال کے اندر دنیا کی ایک طاقت ور ترین دہشت گرد جماعت کو تباہ کر ڈالا۔ پوتین کے مطابق اگر دہشت گردوں نے شام میں سر اٹھایا تو روس کاری ضربوں کے ساتھ ان کا تعاقب کرے گا۔

پوتین کا یہ شام کا پہلا دورہ ہے جو ایسے وقت میں کیا گیا جب کہ بشار کی فوج روسی فضائیہ کی معاونت سے شام کے زیادہ تر حصوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔