برطانیہ میں جاسوس کو زہر سے ہلاک کرنے پر روس کو موثر جواب دیا جانا چاہیے‘
ماسکو 20مارچ(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)پولستاتی وزیراعظم ماتیوس موراویسکی اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس کو کیمیائی حملے میں ہلاک کرنے پر روس کے خلاف موثر یورپی ردعمل ضروری ہے۔ لندن حکومت نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ چار مارچ کو سابقہ روسی جاسوس سیرگئی سکریپل اور ان کی بیٹی یولیا پر سالیسبری میں ہونے والے حملے میں روس ملوث تھا۔ روسی حکومت نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے رد کیا ہے۔ چوتھی مرتبہ چانسلر کا عہدہ سنبھالنے والی انگیلا میرکل نے پولستانی دارالحکومت وارسا میں کہا کہ اس واقعے پر یورپی کونسل کے سربراہی اجلاس میں گفت گو کی جائے گی۔