امریکہ کے ساتھ اختلافات بہت آسانی سے حل کر سکتے ہیں: ترکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 11:19 AM | عالمی خبریں |

انقرہ 18اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک امریکا کے ساتھ تعلقات میں مسائل کا خواہش مند نہیں ہے۔ جمعرات کے روز ایک بیان میں انہوں نے باور کرایا کہ نیٹو اتحاد کے رکن دونوں ممالک اختلافات پر بآسانی قابو پاسکتے ہیں تاہم امریکا کی موجودہ روش کی روشنی میں یہ ممکن نہیں۔

انقرہ اور واشنگٹن کے بیچ شدید اختلاف نے جنم لیا جس میں دونوں ملکوں کی بعض درآمدات پر ٹیکسوں میں اضافے کا تبادلہ اور ترکی میں کرنسی کا بحران بھی شامل ہو گیا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے جمعرات کے روز دھمکی دی ہے کہ اگر ترکی نے امریکی پادری اینڈرو برینسن کو جلد رہا نہ کیا تو اُس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

وہائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے اُن کی حکومت کے کئی وزراء پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اگر اںہوں نے اُسے (پادری) کو جلد از جلد رہا نہ کیا تو ہم اضافی اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں"۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔