’مرمرہ‘ جہاز پر اسرائیلی حملے کی 8 ویں برسی پر استنبول میں مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd June 2018, 12:14 PM | عالمی خبریں |

استنبول2جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ترکی میں سیکڑوں سماجی اور انسانی حقوق کارکنوں نے ا?ج سے اٹھ برس قبل غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے جانے والے بحری جہاز مرمرہ پر اسرائیلی نیوی کے حملے اور نو ترک رضاکاروں کی شہادت کی یاد میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہرے کا اہتمام ترکی کے امدادی ادارے ’IHH‘ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر خطاب میں مقررین نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی بحری قذاقی کے مجرمانہ واقعے کے باوجود فلسطینی عوام باالخصوص غزہ کے محصورین کی امداد کی مساعی میں کمی نہیں آئی ہے۔استنبول کے تقسیم اسکوائر میں ہونے والے اس مظاہرے میں ہزاروں شہرویوں نے شرکت کی۔ انہوں نے فلسطینی قوم کی حمایت میں نعرے بازی کی اور صہیونی ریاست کے مظالم کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ 31 مئی 2010 کو ترکی سے غزہ جانے والے ایک بحری امدادی جہاز مرمرہ پر اسرائیلی فوج نے کھلے سمندر میں حملہ کرکے 9 ترک رضاکاروں کو شہید اور 50 کو زخمی کرنے کے بعد چھ سو کارکنوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ قابض فوج نے فریڈم فلوٹیلا امدادی قافلے میں شامل تمام جہازوں پر لدے سامان کو لوٹ لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔