ٹرمپ نے بطور صدر پہلے انتظامی حکم نامے پر دستخط کر دئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2017, 11:54 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،21؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اپنا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں وفاقی اداروں کو سابق صدر براک اوباما کے صحت عامہ سے متعلق قانون کے قواعد میں نرمی کرنے کا کہا گیا ہے۔ملک کے45ویں صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے کچھ دیر بعد اوول آفس میں نائب صدر مائیک پینس، وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف ریئنس پریئبس اور دیگر اہم قانون سازوں کی موجودگی میں انھوں نے اس حکم نامے پر دستخط کیے۔پریئبس کا کہنا تھا کہ اس حکم نامے کا مقصد 2010ء کے ’’افورڈ ایبل کیئر ایکٹ‘‘ کے اقتصادی بوجھ کو کم کرنا ہے۔ یہ قانون اوباما کیئر کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ٹرمپ اپنی پوری صدارتی مہم کے دوران اس قانون کی مخالفت کرتے رہے اور انھوں نے متعدد بار اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ اس قانون کو ختم اور تبدیل کر دیں گے۔اس حکم نامے کے مندرجات کے بارے میں مزید تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان سپائسر کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک اور بل پر دستخط کیے جس میں سابق جنرل جیمز میٹس کو بطور وزیر دفاع کام کرنے کا کہا گیا ہے۔ میٹس ساڑھے تین سال قبل تقریباً چار دہائیوں سے زائد عرصے تک فوج میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے تھے۔بعد ازاں ٹرمپ نے باضابطہ طور پر اپنے نئے وزیر دفاع جیمز میٹس اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر جان کیلی کے توثیق پر بھی دستخط کیے۔علیحدہ سے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں نائب صدر پینس نے میٹس اور کیلی سے ان کے منصب کا حلف لیا۔نئے صدر نے صحافیوں سے مختصراً بات کرتے ہوئے اپنے دن کے بارے میں کہا کہ یہ بہت مصروف تھا، لیکن اچھا تھا۔ یہ ایک خوبصورت دن تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔