لندن بم دھماکے میں ملوث افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل جاری
لندن،18ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے اتوار کے روز لندن ٹرین بم دھماکے میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کے بعد لندن پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک 21 سالہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔
حکام نے 100 سے زائد عینی شاہدین کے بیانات جمع کرنے کے علاوہ تلاش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور گزشتہ روز ایک 18 سالہ نوجوان کو اسی سلسلے میں حراست میں لیا۔ برطانوی حکومت نے گزشتہ روز ہی ملک میں خطرے کی شدت کا درجہ کریٹیکل یا انتہائی نازک سے کم کر کے شدید کر دیا ہے۔