پاپوا نیوگنی میں شدید زلزلہ، سنامی وارننگ جاری
دبئی،22؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بحرالکاہل کے جزیرے پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.9ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کے بعد پاپوا نیوگنی اور سولومن آئی لینڈز کے علاوہ قریب واقع جزائر کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ ابتدا میں اِس زلزلے کی شدت آٹھ بتائی گئی تھی لیکن امریکی جیولوجیکل سروے نے بعد میں اس کی شدت میں ایک پوائنٹ کمی کر دی تھی۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق آج اتوار کے روز آنے والے زلزلے کے بعد ایک میٹر تک بلند سمندری لہریں ساحلوں سے ٹکرائیں گی۔ یہ امر اہم ہے کہ بحرالکاہل کے یہ جزائر زمین کے اُس حصے پر واقع ہے، جس کی گہرائی میں آتشی پٹی ہے اور اِس پٹی کے اوپر جو ملک ہیں، وہاں زلزلے معمول ہیں۔