غزہ میں پراسرا دھماکے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 12:40 PM | عالمی خبریں |

غزہ25اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فلسطینی وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق غزہ پٹی کے شمال میں واقع قصبے بیت لاہیا میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک 55 سالہ فلسطینی کسان محمد نمر المقادمہ شہید ہوگیا۔فوری طور پر دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے جن میں ایک محمد نمر کا بیٹا ہے، اسے سر میں چوٹ آئی۔ اس کے علاوہ ایک اور فلسطینی کسان بھی زخمی ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا زرعی اراضی میں ہوا جو المقادمہ خاندان کی ملکیت ہے۔ یہ زمین غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد سے چند سو میٹر کی دْوری پر ہے۔فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔