فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی ایجنڈے پر چل رہی ہے: اسلامی مومنٹ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 29th September 2018, 5:17 PM | عالمی خبریں |

غزہ29ستمبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ ایس او نیوز) فلسطین کی مذہبی اور مزاحمتی جماعت تحریک الجہاد الاسلامی نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس اسرائیل کیایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی جہاد کیترجمان احمد المدلل نے ایک بیان میں کہا کہ غرب اردن میں عباس ملیشیا نے ایک طے شدہ منصوبے کے تحت مزاحمتی کارکنوں، حماس کے رہ نماؤں اور سابق اسیران کے خلاف کریک ڈاؤن مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس شر انگیز مہم کا اصل ہدف اسرائیل کیایجنڈے کوآگے بڑھانا ہے۔ترجمان نے کہا کہ عباس ملیشیا نے حماس اور دیگر تنظیموں کے کارکنان کے خلاف مجرمانہ معرکہ برپا کر رکھا ہے۔ غزہ اور غرب اردن سمیت فلسطین کے تمام علاقوں میں عوام نے عباس ملیشیا کے دشمنانہ ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے۔ احمد مدلل کا کہنا تھاکہ غرب اردن میں حماس کے خلاف کریک ڈاؤن کی زمانی اہمیت ہے۔ یہ کریک ڈاؤن ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری جانب صدر عباس نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے، دشمن سے مذاکرات بحال کرنے اور غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف انتقامی اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی اتھارٹی کی مسلط کردہ پابندیوں اور انتقامی پالیسی کو مسترد کردیا ہے اور کہا فلسطینی عوام محمودعباس کو اپنا نمائندہ تسلیم نہیں کرتے۔ محمود عباس اپنی آئینی حیثیت کھو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں میں حماس کے 100 سے زاید کارکنوں اور رہ نماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔ حماس کے خلاف کریک ڈاؤن مہم آج جمعہ کو بھی جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔