امریکی کامیابی کے لیے پاکستان کا افغانستان میں کردار اہم ہے: ایلس ویلز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2018, 1:34 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد 15جنوری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی قائم مقام معاون وزیرخارجہ ایلس ویلزنے کہاہے کہ افغانستان میں امریکی اسٹریٹجی کی کامیابی کیلییپاکستان کا کرداراہم رہاہے۔پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی امریکی قائم مقام معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے حوالے سے دفتر خارجہ کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہاگیاہے کہ امریکی قائم مقام معانون وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کوانسداد دہشت گردی کے لیے باہمی تعاون کومزیدفروغ دینا ہوگا۔اس موقع پرسیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو باہمی اعتماد اور احترام کی فضا میں آگے بڑھنا ہے، امریکی وفد کو دہشت گردی کیخلاف حالیہ کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کی جلد ازجلد واپسی پاک افغان تعلقات کی بہتری کے لیے ضروری ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان تعاون جاری رکھے گا۔سیکریٹری خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے گزشتہ رات بھی چار اہلکار شہید ہوئے، امریکا بھارت کو اشتعال انگیزی روکنے کا مشورہ دے۔اس ملاقات کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اعلامیے میں یہ بھی کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور علاقائی امور پر رابطوں کا حصہ ہے۔دفترخارجہ کے مطابق کارروائیوں سے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری ا?ئی ہیاور خطے میں بھی امن و استحکام کو فروغ ملا،افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر اظہارتشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی معاون وزیر خارجہ نے خطیمیں قیام امن کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں ممالک نے قیام امن کے لیے افغان قیادت میں کوششوں کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ا?رمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا معاملہ بھی اٹھایا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔