سوشل میڈیا پر توہین مذہب، سزائے موت سنا دی گئی

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 12th June 2017, 5:22 PM | عالمی خبریں |

کراچی11جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان میں شیعہ اقلیت سے تعلق رکھنے والے ایک شہری تیمور رضا کو توہین مذہب کے الزام کے تحت سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ فیس بک پر مبینہ طور پر متنازعہ مواد شائع کرنے والے رضا کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دفتر استغاثہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تیمور رضا پر توہین مذہب کا الزام ثابت ہو گیا تھا، اس لیے اسے سزائے موت سنائی گئی ہے۔ تیمور پر الزام تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پر مذہب اسلام سے متعلق توہین آمیز مواد شیئر کیا تھا۔

پراسیکیوٹر شفیق قریشی نے بتایا ہے کہ جج شبیر احمد نے دس جون بروز ہفتہ جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں تیس سالہ تیمور رضا کو یہ سزا سنائی۔عدالت کو بتایا گیا تھا کہ تیمور نے سنی مسلم رہنماؤں اور پیغمبر اسلام کی بیویوں کے بارے میں توہین آمیز کلمات سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کیے تھے۔پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام اور اسلام سے متعلق توہین آمیز مواد کو روکنے کا حکم دیا تھا۔

کئی سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر مبینہ طور پر توہین آمیز اس مواد کے خلاف ملک بھر میں مذہبی حلقوں میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ آبادی مسیحیت سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔ عالمی آبادی میں اِن کی حصہ داری قریب 31.5 فیصد بنتی ہے جبکہ ان کی کل تعداد تقریباََ2.2ارب ہے۔اسلامی جمہوریہء پاکستان میں 1980ء کی دہائی سے توہین مذہب سے متعلق قوانین نافذ ہیں، جن کے مطابق اسلام، پیغمبر اسلام اور مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کی توہین کی صورت میں سزائے موت دی جا سکتی ہے۔

یہ قوانین اس لیے متنازعہ ہیں کہ عام طور پر پاکستانی معاشرے میں ان کا استعمال مذہبی اور ذاتی دشمنیوں میں بدلہ لینے کے لیے کیا جاتا ہے۔جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق پاکستان میں اب تک پچاس سے زائد ایسے شہری، جن پر کسی نہ کسی فرد، گروہ یا طبقے کی طرف سے توہین مذہب کے الزامات لگائے گئے تھے، کسی بھی عدالت میں پیش کیے جانے سے پہلے ہی درجنوں مختلف واقعات میں مشتعل شہریوں کے بپھرے ہوئے ہجوم کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں، وہ بھی اس طرح کہ قتل کے بعد کسی کی لاش کو روندا گیا تو کسی کو زندہ جلا دیا گیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔