پاکستان اور افغانستان مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑیں گے:جنرل باجوا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2017, 2:58 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،21؍فروری(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اپنے مشترکہ دشمن دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے سوموار کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جنرل باجوہ نے یہ بات راول پنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)راول پنڈی میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے ایک سکیورٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر مشترکہ دشمن سے نمٹنے کے لیے سخت سکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے سرحدپار دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر قابو پانے کے لیے پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان زیادہ موثر روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔جنرل باجوہ نے افغان حکام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف نتیجہ خیز کوششوں کے لیے باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے بڑے شہر لاہور اور صوبہ سندھ کے قصبے سیہون شریف میں تباہ کن خود کش بم دھماکوں کے بعد افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد کو سیل کردیا ہے اور حکام نے غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرکے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے والوں کو موقع پر ہی گولی مارنے کا حکم جاری کیا تھا۔پاکستانی فوج نے جمعے کی شب پاک افغان سرحد کے نزدیک جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانوں اور کمین گاہوں پر فضائی حملے کیے تھے اور بمباری کی تھی۔ فوج نے مبینہ طور پر کالعدم دہشت گرد گروپ جماعت الاحرار کے ایک تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا تھا۔اسی گروپ نے 13فروری کو لاہور اور 15فروری کو مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز میں خود کش بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں پاکستان کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں میں ایک سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستان نے کابل حکومت سے افغان سرزمین سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوّث 76پاکستانی دہشت گردوں کو حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا تاکہ ان کے خلاف مقدمات چلائے جاسکیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی اسلام آباد میں افغان مشن کے نائب سربراہ کو طلب کرکے ان سے افغان سرزمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

درایں اثناء ایک امدادی گروپ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجیوں کی سرحد پار راکٹ باری اور توپ خانے سے فائرنگ سے سیکڑوں افغان خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔نارویجئن ریفیوجی کونسل (این آر سی)کے مطابق پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ سے دو سو افغان خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔افغانستان میں این آر سی کی ڈائریکٹر کیٹ او رورک کا کہنا ہے کہ شہری سرحد پار فائرنگ کی زد میں آرہے ہیں اور بعض شہریوں کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔