حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کی حکومتی درخواست واپس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 10:01 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)پاکستانی حکومت کی طرف سے جماعت الدعوہ کے بانی اور امریکا کو مطلوب عسکریت پسند رہنما حافظ سعید کی ان کے گھر پر نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔ یہ بات جماعت الدعوہ کے ایک ترجمان نے بتائی۔پاکستانی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہفتہ چودہ اکتوبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق جماعت الدعوہ کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے بتایا کہ پاکستانی حکومت نے آج ہفتے کے دن وہ قانونی درخواست واپس لے لی، جس میں حافظ سعید کی ان کے گھر پر نظر بندی میں توسیع کی اپیل کی گئی تھی۔واپس لیے جانے سے قبل پاکستانی حکام نے اس درخواست میں جو اپیل کی تھی، اس میں ایک مقامی عدالت سے کہا گیا تھا کہ وہ حافظ سعید کی نظر بندی میں مسلسل پانچویں بار بھی توسیع کر دے۔حافظ سعید اس وقت اپنے گھر پر نظر بند ہیں اور ان کے خلاف ایک مقامی عدالت کی طرف سے جاری کردہ گزشتہ حکم کے مطابق وہ رواں ماہ کے آخر تک اپنے گھر پر نظر بند ہی رہیں گے۔حافظ سعید جماعت الدعوہ کے سربراہ ہیں، جو بظاہر ایک اسلامی فلاحی تنظیم ہے لیکن اسے زیادہ تر لشکر طیبہ نامی اس عسکریت پسند گروپ کا نیا تنظیمی چہرہ سمجھا جاتا ہے، جس پر 2008 میں بھارتی شہر ممبئی میں کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کا الزام لگایا جاتا ہے۔ قریب نو برس قبل ممبئی میں کیے گئے ان حملوں میں متعدد امریکی شہریوں سمیت 166 افراد مارے گئے تھے۔حافظ سعید کو ان کے چار دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس سال جنوری میں ان کے گھر پر نظر بند کر دیا گیا تھا۔ امریکا نے حافظ سعید کی گرفتاری میں مدد اور انہیں سزا دلوانے میں معاون ثابت ہونے والی کسی بھی فیصلہ کن معلومات کی فراہمی کے لیے دس ملین ڈالر کے انعام کا علان کر رکھا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2008ء میں جماعت الدعوہ کو ایک ممنوعہ دہشت گرد گروہ کا ’ظاہری تنظیمی چہرہ‘ قرار دے دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔