لوزیانہ کے سیلاب زدگان کی مدد کی جائے گی:اوباما

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2016, 4:38 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،24؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر براک اوباما نے منگل کے روز ملک کی جنوب مشرقی ریاست، لوزیانہ کا پہلا دورہ کیا جہاں تاریخ کی شدید سیلابی صورت حال کے نتیجے میں ریاست کے جنوبی حصے میں تباہی آئی ہے۔صدر نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو یقین دلایا کہ اُن کی انتظامیہ نے آفت زدہ علاقے کی بحالی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔اوباما نے کہا کہ اُنھوں نے بیتن روج کے مشرقی مضافات میں سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا۔ اُن کے الفاظ میں آپ اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں۔ جب ٹیلی ویژن کیمرے موجود نہیں بھی ہوں گے، پورا ملک آپ کی مدد جاری رکھے گا۔اوباما نے اعلان کیا کہ لوزیانہ کے سیلاب زدہ 64علاقوں میں سے 20کو آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے، جنھیں عملی طور پر وفاقی امداد فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (ایف اِی ایم اے) نے بتایا ہے کہ 115000افراد نے وفاقی مالی امداد کے لیے اندراج کرایا ہے اور اب تک 12کروڑ 70لاکھ ڈالر کی فوری امداد دستیاب ہے۔ساتھ ہی، 700افراد کو ہوٹلوں میں عارضی رہائشی سہولیات فراہم کی جائے گی۔لوزیانہ کے دورے سے قبل، دو ہفتے کی تعطیل پر صدر اہل خانہ کے ہمراہ میساچیوسٹس کے شہر مارتھاز ونیارڈ میں قیام کر رہے تھے، جب مخالفین کی نکتہ چینی کے نتیجے میں وہ خیلج کی ساحلی ریاست کے دورے پر پہنچے۔گذشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ اوباما سیلاب کی صورت حال کے بارے میں فکرمند ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو کہ اُن کی موجودگی متاثرین کے لیے باعث پریشانی ہو، جن کے بحالی کا کام زیادہ ضروری ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔