امریکا کا شمالی کوریا پر غیر معمولی نوعیت کے سائبر حملوں کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th September 2018, 12:07 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن8ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکا نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں شمالی کوریا پر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے حالیہ چند برسوں میں پیونگ یانگ کے مفاد میں سب سے بڑے سائبر حملے کیے ہیں اور ان حملوں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور ان کے نتیجے میں کروڑوں ڈالر غائب ہوئے۔

اگرچہ امریکی اور شمالی کوریائی ذمّے داران کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے تاہم امریکا نے 2014ء میں سونی اسٹوڈیو کی ہیکنگ، مالویئر پروگرام 'ویناکرائی' اور بنگلہ دیش کے مرکزی بینک پر سائبر حملے کی تحقیقات جاری رکھیں۔

یہ تمام سائبر حملے پیونگ یانگ سے تعلق رکھنے والے ایک ہیکر گروپ سے منسوب کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں امریکا نے جمعرات کے روز بیرک جین ہیوک نامی انفارمیشن ڈیولپر کو مورد الزام ٹھہرایا ہے جو شمالی کوریا کی انٹیلی جنس کے ساتھ مربوط ایک کمپنی کے لیے کام کر چکا ہے۔ بیرک کو سائبر حملوں کی کارروائیوں کے لیے شرپسندوں کے گروپ میں شرکت کے الزام کا سامنا ہے۔ اس الزام کے تحت اُسے بیس برس تک کی جیل ہو سکتی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت کے مفاد میں کام کرنے والے اس گروپ کے حملوں کے سبب "غیر معمولی" نوعیت کے نقصانات واقع ہوئے۔

امریکی وزارت انصاف کے مطابق گروپ کی کارروائیاں جو کہ شمالی کوریا یا چین سے انجام دی گئیں ان کے نتیجے میں دنیا بھر میں اربوں نہیں تو کروڑوں ڈالروں کا خسارہ تو واقع ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔