ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 4:17 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،11؍جنوری(ایجنسی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مناسب وقت اور بہترحالات میں شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے مابین جاری کشیدہ صورتحال بہتری کی جانب دکھائی دے رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وہ اپنے سخت حریف شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کو تیار ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ ہم مناسب وقت اور بہترین حالات کے انتظار میں ہیں اور معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریائی صدر مون جائی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں اور اس کے لئے مناسب وقت کا انتظار ہے۔

امریکی صدر کے اظہارِ خیال کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بھی تصدیق کی گئی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو جنوبی کوریائی صدر نے سراہتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ وہ شکر گزار ہیں کہ سپرپاور ملک کے سربراہ کی جانب سے نرمی نظر آئی جو ناصرف جنوبی کوریا بلکہ پوری دنیا کے لئے امن کا عندیہ ہے اور یہ خوشخبری امریکی صدر کے روئیے کے بغیر ممکن نہ تھی۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر مون جائی کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھی مذاکرات کی جانب پیش قدمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے واضح الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ ہم کشیدہ حالات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس دوران کسی قسم کی کوئی فوجی کارروائی نہیں ہونی چاہیئے تاکہ مذاکرات کے مثبت نتائج حاصل ہوں تاہم دونوں سربراہان نے میز پر آنے سے قبل شمالی کوریا کے خلاف دباؤ کی مہم برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔