نواز شریف کے بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd October 2017, 12:10 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد2 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان کے معزول وزیراعظم نواز شریف آج دوبارہ احستاب کی عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان پر آج بھی کوئی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب ان کے بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔جس وقت پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کے ساتھ ایلیٹ پولیس کے حصار میں عدالت پہنچے تو اس وقت اسلام آباد کی فضاء میں ایک ہیلی کاپٹر گشت کر رہا تھا اور نواز شریف کے حامی کارکن ان کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے۔ جس وقت سابق وزیراعظم احتساب کی عدالت میں پیش ہوئے تو سکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا کے ساتھ ساتھ کئی وکلاء اور وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا۔اس حوالے سے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رینجرز نے چیف کمشنر کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور عدالت کی سکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی۔ ان کا مزید کہنا تھا، ’’یہ نہیں ہوسکتا کہ میرے ماتحت ادارے کہیں اور سے احکامات لیں۔‘‘انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا، ’’یہ کوئی بنانا ری پبلک نہیں بلکہ جمہوری ملک ہے۔‘‘وزیر داخلہ کا غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’ایک ریاست کے اندر دو ریاستیں نہیں چل سکتیں، یہاں ایک قانون ہوگا، ایک حکومت ہوگی، میں کٹھ پتلی وزیر داخلہ نہیں بن سکتا۔‘‘جولائی میں پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ اس عدالتی فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے سابق پاکستانی وزیراعظم کے خلاف بیرون ملک آف شور کمپنیوں، العزیزیہ اسٹیل مل اور لندن فلیٹس کے حوالے سے ریفرنسز دائر کیے تھے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امکان ہے کہ نواز شریف کو کرپشن کے الزامات میں قصور وار قرار دے دیا جائے گا، جس کے ساتھ انہیں سزائے قید بھی سنائی جا سکتی ہے۔اسلام آباد کی احتساب کی عدالت میں آج حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تین نیب ریفرنسوں کی سماعت ہونا تھی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ہیں، جس کے بعد حسن نواز، حسین نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ پیشی پر حاضر نہ ہونے کی وجہ سے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ان کے وکلاء نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ پیشی پر عدالت میں حاضر ہوں گے۔ سابق وزیراعظم گزشتہ ہفتے بھی احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اس سے پہلے وہ لندن میں تھے اور خصوصی طور پر وہاں سے ان مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان پہنچے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔