’سعودی عرب چودہ شیعہ نوجوانوں کی پھانسی روکے‘

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2017, 10:29 PM | عالمی خبریں |

ریاض12اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوبل انعام یافتہ دس شخصیات نے سعودی عرب کے بادشاہ اور ملک کے ولی عہد سے اپیل کی ہے کہ وہ سن دو ہزار بارہ کے مظاہروں میں شرکت کرنے والے چودہ نوجوان افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد روکیں۔جمعرات گیارہ اگست کو ان افراد کی جانب سے جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ان چودہ افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد ”ایک بڑی ناانصافی کو درست“ ثابت کرے گا۔ ان نوبل انعام یافتہ افراد نے سعودی حکام پر ملزمان سے جبرا اعتراف جرم کرانے اور اْن پر جسمانی تشدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔چودہ ملزمان کو پھانسی کی سزا مظاہروں میں شرکت کرنے اور ملکی سکیورٹی فورسز پر حملوں کے الزام میں سنائی گئی ہے۔ تمام چودہ افراد کا تعلق ملک کی شیعہ اقلیت سے ہے۔
 ان نوجوانوں میں سے ایک مجتبیٰ السویخت بھی ہیں جنہیں سعودی ائیر پورٹ سے اْس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مغربی مشی گن یونیورسٹی جانے کے لیے امریکا روانہ ہو رہے تھے۔ نوبل انعام پانے والے افراد کا کہنا ہے کہ السویخت اْس وقت اٹھارہ برس کا تھا، جب اسے فیس بک پر ایک گروپ چلانے اور مظاہروں کی تصاویر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان شخصیات کا کہنا ہے کہ زبردستی اعتراف جرم کروانے کے دوران السویخت کا بازو ٹوٹ گیا تھا اور یہ بھی کہ عدالت میں ان ملزمان نے اعترافِ جرم سے انکار کیا۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سزا پر نظرثانی کی اپیل کی سماعت کے دوران ملزمان پر مبینہ جسمانی تشدد کی تحقیقات نہیں کی گئیں، جو اگر درست ثابت ہوتا ہے تو یہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ اسلامی شریعہ قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
'دی امیریکن فیڈریشن آف ٹیچرز‘ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان چودہ نوجوان افراد کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کو رکوایا جائے۔سعودی وزارت انصاف کے ترجمان منصور القفاری نے چار اگست کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب میں وہ تمام افراد جن کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں اْنہیں اپنی صفائی کے لیے مناسب مواقع حاصل ہوتے ہیں۔سعودی عرب میں قدامت پرست مذہبی رہنما ماضی میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کو ’کافر‘ قرار دیتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شیعہ مظاہرین پر سعودی عرب کے حریف ملک ’ایران کے اتحادی‘ ہونے کا الزام بھی عائد کیا جاتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔