انا ہزارے نیند سے ہوئے بیدار ،مودی کو لکھا خط،مایوسی کا کیا اظہار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd October 2017, 11:43 PM | عالمی خبریں |

نئی دہلی،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اناہزارے پونہ سے براہ راست دہلی پہنچے اور گاندھی جینتی کے موقعہ پر دہلی کے راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کر رہے ہیں ،وہ مودی کے عدم ایفائے عہد سے مغموم ہیں اور ایک دن کا ستیہ گرہ کر کے واپس چلے جائیں گے ۔ وہ کہتے ہیں کہ تین سال کے بعد بھی مودی حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا جس کے باعث وہ مایوس ہیں ہے، لوگ مفاد پرست ہوتے ہیں۔انا ہزارے نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا ۔اپنے مکتوب میں کئی امور کی یاد دہانی کرائی ۔انہوں نے لکھا کہ ’’ آج 2 اکتوبر گاندھی جینتی ہے اس مبارک موقعہ پر غور و خوض کرتے ہوئے دل اندر ہی اندر رنجیدہ ہے ۔ ہزارے نے وزیر اعظم کو یاد دہانی کراتے ہوئے لکھا ، آپ نے اپنے انتخابی مہم کے خطابات میں کہا تھا’’بدعنوانی سے پاک ملک بنانے کیلئے لوک پال کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا ،بیرون ملک میں چھپایا ہوا کالا دھن30دن میں واپس آئے گا ،نوٹ بندی سے ملک میں کالا دھن ختم ہوگا ،کسان کی خود کشی تھمے گی اور ان کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ،خواتین کی حفاظت کو یقینی بنائی جائے گی اور اس کے پختہ انتظامات کئے جائیں گے‘‘ ؛ لیکن آپ کی سرکار نے ان تمام امور سے گریز کیاگیااور آج تین سال گذر جانے کے بعد بھی ان پر عمل در آمد نہیں ہوسکا ہے۔انا ہزارے نے سوال کرتے ہوئے لکھا :’’ سردار پٹیل ،بھگت سنگھ وغیرہ لاکھوں مجاہدین آزادی نے کس بھارت کا خواب دیکھا تھا ؟ اگر 70سال گذر جانے کے بعد بھی ملک کی صورتحال بدلی نہیں ہے تو پھر ان لاکھوں مجاہدین کی قربانیاں رائیگاں گئیں؟‘‘ انھوں نے دکھ ظاہر کرتے ہوئے لکھا : جب ملک میں خواتین کے ساتھ ظلم ،کسانوں کی خودکشی اور بڑھتی ہوئی بدعنوانی دیکھتا ہوں تو نہایت افسوس ہوتا ہے ،انھوں نے مزید لکھا: آج گاندھی جینتی ہے ،لیکن ان کے خواب ابھی ادھورا ہی ہے ،آج ان کے یوم پیدائش کے موقعہ پر ان کے قدموں میں ملک کیلئے دعا اور ستیہ گرہ کرنے جا رہا ہوں ۔انھوں نے جہاں ایک طرف وعدہ ہائے گریز کا ذکر کیا ہے وہیں تحریک چلانے کی بات بھی کہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔