نیو یارک:نیس ڈیک کی عمارت پر پاکستانی پرچم لہرانے کی تقریب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th August 2016, 3:53 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،27؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے سترہواں جشن آزادی کے موقع پر، نیویارک کے معروف کاروباری مرکز ٹائمز اسکوائر پر واقع دنیا کے مشہور اسٹاک ایکسچنج کی عمارت، نیس ڈیک میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایا گیا۔پاکستان کے سترہویں جشن آزادی کے حوالے سے امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات کی تنظیم، پاکستانی امریکن بزنس ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے نیویارک کے معروف کاروباری مرکز میں ٹائمز اسکوائر پر قائم دنیا کے مشہور اسٹاک ایکسچنج کی عمارت نیس ڈیک پر پاکستانی پرچم لہرانے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب، ملیحہ لودھی تھیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے نیس ڈیک میں جاری اس دن کے کاروبار کی اختتامی گھنٹی بجائی۔ اس موقع، پر امریکہ کی چیدہ چیدہ کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ملیحہ لودھی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے جہاں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے امریکی اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور افراط زر میں کمی آئی ہے۔ نیس ڈیک میں پاکستان کا پرچم سربلند کرنے کا مقصد دنیا کے سب سے بڑے معاشی مرکز میں یہ پیغام پہنچانا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل روشن ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دنیا اس روشن مستقبل کے حصول میں ہماری مدد کرے۔ انھوں نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستان کا پرچم لہرائے جانے کو ملک کے لئے نیک شگون قرار دیا۔

اس موقع پر پاکستانی امریکن بزنس اسوسی ایشن (پابا)کے آرگنائزر، سجاد قمر کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم نے امریکہ بھر میں کاروباری اداروں کو پاکستان کا روشن چہرہ دیکھایا ہے، جس کے نتیجے میں، امریکی کاروباری ادارے پاکستان میں سرماریہ کاری کے لئے رضامند ہوں گے۔پابا کے چیئرمین، صدیق شیخ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیس ڈیک میں دنیا کی کامیاب کمپنیاں شامل ہیں ان کا پاکستانی کمپنیوں سے رابطہ کرانا اور پاکستان اداروں کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہمارا مقصد ہے، جس میں ہمیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے اور پاکستانی تاجروں کی دنیا بھر کی مارکیٹوں تک رسائی کی سہولت حاصل ہو رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔