ایئرپورٹ کے نام کی تختیاں اردو میں بھی تحریر کروانے انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2018, 12:43 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،02؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے عہدہ داران مسرز امجد جاوید صدر، ڈاکٹر ماجد داغی جنرل سیکریٹری ، ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی نائب صدر ، خواجہ پاشاہ ؤ انعام دار معتمد تنظیمی امور اور مسٹر ولی احمد خازن نے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کی وساطت سے ایر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کی جانب سے ایک مراسلہ روانہ کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلبرگہ ایرپورٹ کا نام کنڑا اور انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی تحریر کیا جائے ۔ انجمن کے مراسلہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ بشمول ضلؤع گلبرگہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے دیگر اضلاع رائچور، بیدر، بلاری اور یادگیر و کوپل میں بلا لحاظ مذہب و ملت اردو داں کی تعداد 50فی صد سے زیادہ ہے جب کہ اردو بولنے و سمجھنے والوں کی تعداد90فی صد کے قریب ہے۔ لہٰذا ان اعداد و شمار کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور اردو داں طبقہ کے جذبات کا احؤترام کرتے ہوئے ایر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو چاہئے کہ وہ گلبرگہ ایر پورٹ کا نام کی تختیاں کنڑا اور انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی تحریر کروائے ۔

واضح رہے کہ گلبرگہ ریلوے اسٹیشن کا نام بھی اردو میں ہے ۔ یہاں کے سب سے بڑے بس ڈپو کا نام بھی اردو میں تحریرکیا گیا ہے۔ عہدہ دارانانجمنترقی اردو کا کہناہے کہ انجمن ترقی اردوگلبرگہ نے اردو زبان و ادب کی ترقی کے لئے ہمیشہ نہایت مہذبانہ انداز میں حکومت اور منتخب نمائیندوں سے نمائیندگی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اردو صرف ایک زبان ہی نہیں بلکہ ایک تہذیب بھی ہے جس کی پاس داری ہمپر واجب ہے۔نجمن ہمیشہ ہی سے اس روش پر قائم رہی ہے اور اسی سنجیدگی کے ساتھ اپنے مطالبات کی یکسوئی پر یقین رکھتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...