مرڈیشور سمندر میں غرق ہونے کے دوران سیاح کو بچانے میں لائف گارڈ کے جوان کامیاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th August 2017, 8:32 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:20/اگست (ایس اؤنیوز)سمندری ساحل پر سیاحوں کے ڈوبنے اور ہلاک ہونےکی خبریں آتی رہتی ہیں، مگر کچھ دنوں سے ضلعی انتطامیہ کی طرف سے ساحل پر لائف گارڈ نامزد کئے جانے سے ساحل سمندر میںغرق ہونےو الوں کو بچانے میں کافی تعاون مل رہاہے اور کاروار، گوکرن کے بعد اب مرڈیشور ساحل پر بھی لائف گارڈ کے ذریعے سمندر میں ڈوبنے والے سیاحوں کی حفاظت کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

تازہ واقعہ آج اتوار کو مرڈیشور بیچ پر پیش آیا جس میں لائف گارڈ کے جوانوں نے تمل ناڈو کے جیکانت (22)نامی سیاح  کو مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران بچالیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق   جیکانت مرڈیشور سمندرمیں اترکرموج مستی میں مگن تھا کہ  اچانک ایک بڑی لہر کی لپیٹ میں آگیا اور سمندر میں غوطے کھانے لگا۔ مگر موقع پر موجود لائف گارڈ روہیت اور جئے رام نے فوری طور پر سمندر میں چھلانگ لگاتے ہوئے جیکانت کو  بحفاظت کنارے پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔ جیکانت کو سمندر سے باہر لانے کے بعد لائف گارڈ نے مرڈیشور پولس کو سونپ دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...