وجے ہزارے ٹرافی:سنچری جماکر دھونی نے ہاری بازی اپنے نام کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 12:18 PM | اسپورٹس |

کولکاتہ،27؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنی دھماکہ دار سنچری اننگز کی بدولت ہاری بازی اپنے نام کرتے ہوئے جھارکھنڈ کو وجے ہزارے ٹرافی میں پہلی جیت دلائی۔ایڈن گارڈیس میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں جھارکھنڈ نے چھتیس گڑھ کو 78رنز سے شکست دی۔ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری جھارکھنڈ کی ٹیم نے مسلسل وکٹ کھوئے، ٹیم کا اسکور جب 14اوورز میں 43رنز پر چار وکٹ تھا تب دھونی بیٹنگ کرنے اترے،تاہم 43رنز پر ہی چوتھا اور پھر 57رنز پر جھارکھنڈ کا چھٹا وکٹ گر گیا،اس کے بعد شہباز ندیم کو لے کر دھونی نے 151رنز کی شراکت داری کی۔دھونی نے صرف 107گیندوں میں 129رنز بنائے،اس میں 10چوکے اور6 فلک بوس چھکے شامل تھے۔دھونی نے ہاف سنچری اور سنچری، دونوں ہی چھکے لگا کر پورے کئے،ہاف سنچری سے سنچری بنانے میں دھونی نے محض 23گیندوں کا سہارا لیا۔شہباز ندیم نے 53رنز بنائے۔ایس گپتا کے ایک اوور میں تو دھونی نے دو چھکے اور دو چوکے کی مدد سے 23رنز بنائے۔مقررہ 50اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر جھارکھنڈ نے 243رنز بنائے،جیت کے لئے 244رنز کا تعاقب کرنے اتری چھتیس گڑھ کی پوری ٹیم 38.4اوورز میں 165رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔دھونی کی اننگز دیکھنے کے لئے اتوار کو ایڈن گارڈن میں تقریباََایک ہزارناظرین کی بھیڑ جمع ہو گئی تھی۔دھونی نے انہیں مایوس نہیں کیا اور اپنے دیرینہ انداز میں پہلی اننگز کو سنوارا اور پھر آخری اووروں میں خطرناک شاٹ کھیلے۔یہ دھونی کا ہی جلوہ تھا کہ میچ ختم ہونے کے قریب ڈیڑھ گھنٹے بعد بھی ناظرین کی بھاری بھیڑ ایڈن کے سامنے دھونی کی ایک جھلک حاصل کرنے کے لئے کھڑی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...