مراکش کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے 10 ٹن خوراک کا عطیہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd June 2018, 12:18 PM | عالمی خبریں |

عمان2جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )افریقی ملک مراکش کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے 10 ٹن خوراک بھیجی ہے۔ یہ امدادی سامان اردن کے دارالحکومت عمان پہنچا دیا گیا جہاں سے اسے ٹرکوں پرلاد کر غزہ پہنچایا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق مراکش کی طرف سے امدادی سامان سے لدے 3 مال برادار ہوائی جہاز گذشتہ روز اردن کے مارکا فوجی ایئربیس پر اترے۔ یہ امدادی سامان مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم کی طرف سے فلسطینی محصورین غزہ کے لیے ماہ صیام کے موقع پر ایک تحفہ ہے۔تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں 10 ٹن اشیاء شامل ہیں جن میں زیادہ تر سامان کھانے پینے کا ہے جبکہ دیگر بنیادی ضرورت کی اشیاء بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مراکش غزہ کی پٹی میں فوری طبی امداد کے لیے ایک فیلڈ اسپتال بھی قائم کرے گا۔ فیلڈ اسپتال کے لیے سامان مصر کے راستے سے غزہ کی پٹی منتقل کرنے کے لیے قاہرہ سے بات چیت جاری ہے۔ادھر اردن کی الھاشمیہ فلاحی ایجنسی نے مراکش کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کو ٹرکوں پر لاد کرغرب اردن اور وہاں سے غزہ منتقل کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔