برطانیہ اور لیبیا میں گرفتاریاں، تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 25th May 2017, 8:09 PM | عالمی خبریں |

لندن،25مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برطانوی پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ مانچسٹر میں مشتبہ خود کش حملہ کرنے والا سلمان عبیدی ایک ’دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ‘ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس اس بم دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔گزشتہ پیر کی رات ایک کنسرٹ کے اختتام پر کیے گئے حملے میں بائیس افراد ہلاک جبکہ چونسٹھ زخمی ہو گئے تھے۔ ان میں سے پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس واقعے کے بعد برطانیہ میں سکیورٹی لیول کو بڑھاتے ہوئے اہم مقامات پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوجی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔برطانوی پولیس نے لیبیائی نڑاد سلمان عبیدی کے بارے میں مکمل چھان بین کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس حوالے سے یہ کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر ایک ’بڑے دہشت گردانہ نیٹ ورک‘ کا حصہ تھا۔ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے نہ صرف برطانیہ بلکہ لیبیا میں بھی چھاپے مارتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔لیبیا میں انسداد دہشت گردی کے حکام نے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کے والد اور چھوٹے بھائی کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں مبینہ طور پر مانچسٹر حملے کی تفصیلات کا علم تھا۔
اس شک کے بعد کہ سلمان عبیدی ایک نیٹ ورک کا حصہ ہے اور برطانیہ میں مزید کوئی ایسا حملہ کیا جا سکتا ہے، ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ بکنگھم پیلس اور برطانوی پارلیمنٹ جیسے اہم مقامات پر ایک ہزار کے قریب فوجی تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ابھی تک برطانوی حکام نے ایسا کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے، جس سے یہ پتا چلتا ہو کہ حملہ آور کو تعلق داعش یا پھر کسی دوسرے گروپ سے تھا۔ دو برطانوی پولیس اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا حملہ آور کا یورپ یا کسی شمالی افریقہ کے گروپ سے کوئی تعلق ہے۔ 
دوسری جانب مانچسٹر کے کرائم سین کی تصاویر کے امریکی میڈیا پر شائع ہونے پر برطانوی تحقیقاتی افسران نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ نیو یارک ٹائمز اور دیگر میڈیا اداروں نے مانچسٹر حملے کے حوالے سے ایسی تصاویر شائع کی ہیں، جن کے بارے میں مبینہ طور پر کیا جا رہا ہے کہ وہ بطور شواہد پرکھی جا رہی ہیں۔ اس پیشرفت پر برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے متوقع طور پر آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شکوہ کریں گی۔ دونوں رہنما آج برسلز میں نیٹو سمٹ کے موقع پر مل رہے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔