کیا میرکل کی مہاجرین پالیسی ان کی شکست کا سبب بن سکتی ہے؟

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 24th July 2017, 6:14 PM | عالمی خبریں |

برلن،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا):  جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو اپنی مہاجر دوست پالیسیوں کے باعث دائیں بازو کی جرمن سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا، تاہم اب آئندہ انتخابات میں چانسلر کے عہدے کے امیدوار مارٹن شلز بھی ان پر تنقید کر رہے ہیں۔انگیلا میرکل آئندہ عام انتخابات میں چوتھی مرتبہ وفاقی چانسلر کے عہدے کی امیدوار ہیں۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے چانسلر کے عہدے کے امیدوار مارٹن شُلز کی نامزدگی کے فورابعد ان کی مقبولیت نمایاں تھی تاہم اس کے بعد سے میرکل کی مقبولیت میں اضافہ جب کہ شُلز کی مقبولیت میں کمی ہو رہی تھی۔
اس صورت حال میں شُلز میرکل کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی مہینوں سے میرکل کی کسی کمزوری کی تلاش میں تھے۔ اتوار کے روز جرمنی کے کثیر الاشاعتی اخبار بلڈ کو دیے اپنے ایک انٹرویو میں آخرکار بائیں بازو کے سیاست دان مارٹن شُلز نے دائیں بازو کے میرکل مخالف جرمن حلقوں کی طرح انگیلا میرکل کی مہاجر دوست پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
شُلز نے خاص طور پر مسلمان ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو جرمنی آنے کی اجازت دینے کے حوالے سے میرکل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا، سن 2015میں ایک ملین سے زائد مہاجرین جرمنی آئے، حکومت نے ان میں سے زیادہ تر کی مانیٹرنگ نہیں کی۔ چانسلر نے آسٹریا میں موجود تارکین وطن کے لیے جرمن سرحدیں انسانی بنیادوں پر کھولیں لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ اس بارے میں انہوں نے دیگر یورپی ممالک کو اعتماد میں نہیں لیا۔ اب اگر ہم نے اس ضمن میں اقدامات نہ کیے تو ہمیں دوبارہ ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب میرکل نے اپنی انتخابی مہموں میں جرمن عوام سے وعدہ کیا ہے کہ جرمنی میں آئندہ مہاجرین کا ایسا بحران پیدا نہیں ہو گا۔ سن 2015 کے بعد سے جرمنی آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے تاہم مشرق وسطیٰ میں امن و امان کی صورت حال اور افریقی ممالک کے معاشی حالات کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ کی جانب مہاجرت میں پھر سے اضافہ ہو سکتا ہے۔
علی نے پاکستان سے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ایران کا ویزہ لیا۔ ایران سے انسانوں کے اسمگلروں نے اسے سنگلاخ پہاڑوں کے ایک طویل پیدل راستے کے ذریعے ترکی پہچا دیا۔ تین مہینے ترکی کے مختلف شہروں میں گزارنے کے بعد علی نے یونان کے سفر کا ارادہ کیا اور اسی غرض سے وہ ترکی کے ساحلی شہر بودرم پہنچ گیا۔
دو برس قبل جب جرمنی میں مہاجرین کا بحران اپنے عروج پر تھا تو میرکل اور ان کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کی عوامی مقبولیت کافی کم ہو گئی تھی۔ اس وقت کے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اسّی فیصد سے زائد جرمن عوام کی رائے یہ تھی کہ مہاجرین کی صورت حال میرکل حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے۔
ترکی اور یورپی یونین کے مابین گزشتہ برس مہاجرین سے متعلق معاہدہ طے پانے کے بعد بلقان کی ریاستوں کے ذریعے جرمنی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ تاہم لیبیا سے بحیرہ روم کے سمندری راستوں کے ذریعے اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں اس برس نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
میرکل اور ان کی سیاسی جماعت انتخابات سے قبل مہاجرین کے بحران کی عوامی حمایت میں کمی کو بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہیں اور اس وقت میرکل کو مارٹن شُلز کے مقابلے میں پندرہ فیصد زائد عوامی حمایت حاصل ہے۔
تاہم قدامت پسند جرمن سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ اب مارٹن شُلز بھی میرکل کی مہاجر دوست پالیسی کو ہدف تنقید بنا کر عوامی حمایت میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایس پی ڈی کی اس نئی حکمت عملی سے میرکل کو کتنا نقصان ہو سکتا ہے، اس کا فیصلہ جرمن عوام ستمبر کے انتخابات ہی میں کریں گے۔ فی الحال میرکل گرمیوں کی چھٹیوں پر ہیں اور ان کی جانب سے شُلز کی حالیہ تنقید پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔