میلانیا ٹرمپ نے ’ آئی ڈونٹ کیئر‘ والی جیکٹ پہننے کی وجہ بتادی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 11:22 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 16اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ’ میں بالکل پروا نہیں کرتی، کیا آپ کرتے ہیں؟‘ کی تحریر والی جیکٹ زیب تن کرنے کی وجہ بتادی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پناہ گزین بچوں کے کیمپ کے دورے پر سبز رنگ کی جیکٹ زیب تن کیے ہوئے تھیں جس کی پشت پر سفید اور جلی الفاظ میں تحریر تھا کہ ’ میں بالکل پروا نہیں کرتی، کیا آپ کرتے ہیں؟‘ یہ جیکٹ محض 39 امریکی ڈالر کی تھی۔میلانیا ٹرمپ خاتون اول بننے سے قبل مشہور ماڈل بھی رہی ہیں اور ملبوسات کے انتخاب میں ثانی نہیں رکھتیں۔ اس لیے معمولی سی جیکٹ اور اس پر چسپاں تحریر کو عالمی سطح پر خصوصی اہمیت حاصل ہوگئی اور بحث و مباحثے شروع ہوگئے جب کہ دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی جیکٹ پر تحریر کے ذریعے دراصل ایک پیغام دیا گیا ہے جو جھوٹے اور پروپیگنڈا کرنے والی میڈیا کے نام تھا کہ وہ جتنا جھوٹا پروپیگنڈا کرلیں ہمیں ایسے میڈیا کی کوئی پروا نہیں ہے، ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔میلانیا ٹرمپ کے ترجمان کا جیکٹ کی پشت پر درج تحریر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مختصراً کہنا تھا کہ ’ وہ بس ایک جیکٹ تھی، اس سے زیادہ کچھ نہیں اور نہ اس کے کچھ اور معنی لینے چاہئیں‘۔میلانیا کی جانب اس حوالے سے کبھی کوئی موقف سامنے نہیں ا?یا تھا تاہم اب خاتون اول نے جیکٹ پر درج تحریر سے متعلق اپنی خاموشی کو توڑ دیا ہے۔ میلانیا نے اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میں نے جیکٹ بچوں کے لیے پہنی تھی، جیکٹ کا استعمال صرف جہاز کے لیے جاتے ہوئے اور واپس ا?تے ہوئے کیا، بچوں کے کیمپ میں جیکٹ نہیں پہنی تھی۔میلانیا ٹرمپ نے جیکٹ پر لکھی تحریر کے بارے میں بتایا کہ یہ بائیں بازو کے میڈیا گروپ کے لیے ایک پیغام تھا کہ وہ جتنا چاہیں تنقید کرلیں اور سچ کو جھوٹ میں ملا جلا کر پیش کریں وہ اچھی طرح سمجھ لیں کہ میں ان کی بالکل پروا نہیں کرتی۔خاتون اول نے مزید کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ اگر میں یہ جیکٹ نہیں پہنتی تو شاید اتنی کوریج بھی نہیں ملتی، میڈیا کو چاہیے کہ وہ ساری توجہ میرے لباس پر مرکوز رکھنے کے بجائے میری کارکردگی اور اقدامات پر زیادہ نظر رکھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔