منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نجی ٹھیکے پر دینے کے خلاف ایئر پورٹ ملازمین کی بھوک ہڑتال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th December 2018, 6:14 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو11؍دسمبر(ایس او نیوز) مرکزی حکومت نے ملک کے جن 6 انٹرنیشنل ایئر پورٹس کو نجی ٹھیکوں پر دینے(پرائیویٹائزیشن) کا فیصلہ کیا ہے اس میں منگلورو کا ایئرپورٹ بھی شامل ہے۔ مرکزی حکومت کے اس اقدام کے خلاف بطور احتجاج ایئر پورٹ ملازمین کی یونین (AAEU) نے تین دن کی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

مزدور یونین (AAEU)کی منگلورو شاخ کے صدر اروند گاؤنکر اور سکریٹری شراون کمار نے بھوک ہڑتال کے آغاز پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کیا۔کاسرگوڈ کے رکن پارلیمان پی کروناکرن نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تیقن دیا کہ وہ اس مسئلے کو لوک سبھا میں اٹھائیں گے اورایئر پورٹس کی نج کاری کے اس اقدام کی مخالفت کریں گے۔

توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ آج شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھومنگلورو ایئر پورٹ پر پہنچنے والے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ رکن پارلیمان اور ایئر پورٹ افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کریں گے۔ رکن پارلیمان نلین کمار کے تعلق سے معلوم ہواہے کہ وہ وزیر شہری ہوابازی سے ملاقات کرکے ایئر پورٹ سے متعلقہ ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے سلسلے میں میمورنڈم پیش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...