پی اے انجیئرنگ کالج منگلورو میں اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th August 2016, 12:09 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو 26/اگست (ایس او نیوز)پی اے کالج منگلورو کے سنٹر فارپروفیشنل اینڈ آرگنائزیشنل ڈیولپمنٹ (CPOD) کے تحت کالج کے اساتذہ کے لئے ایک روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کے عنوانات "آرگنائزنگ اینڈ لرننگ"اور"لرننگ فار ٹیچنگ"تھے۔اس موقع پر ریسورس پرسن کے طور پرمعروف اور ماہر تربیت کار جناب نظام اے پی (منیجنگ ڈائریکٹر ابیلیان سولوشنس پرائیویٹ لمیٹیڈ)نے شرکت کی۔اس پروگرام کا افتتاح جناب عبداللہ شریف (پرنسپال پی اے سی ای)نے کیا اور کہا کہ تعلیم و تدریس سے وابستہ شخصیات کو ہمیشہ اپنا مطالعہ اور سیکھنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔کالج کے وائس پرنسپال جناب ڈاکٹر رمیز اے کے نے بھی خطاب کیا۔

ایم بی اے ڈپارٹمنٹ کے پروفیسرحبیب نے استقبالیہ خطاب کیا۔پروفیسرسرفراز ہاشم نے دن بھر کے پروگرام کا خلاصہ پیش کیا۔ پروفیسر شیتل کمارنے نظامت انجام دی اورپروفیسر راشل سرکار نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...