منگلورومیں پیارکرکے شادی رچائی ، مگر شوہر نے دھوکہ سے دوسری شادی بھی کی :دلت عورت کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd February 2017, 10:23 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:22/فروری    (ایس او نیوز)  مجھ سے محبت کرکے شادی کرنےکے بعد خفیہ طورپر مزید ایک عورت سے شادی رچا کر مجھے دھوکہ دے کر میری  زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔ اس بات کا الزام  ایک دلت عورت نے  لگایا ہے۔

بدھ کو پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے دلت عورت لتا عرف للیتا نے بتایا کہ میرا تعلق ہاسن ضلع سے ہے ، ہوم نرسنگ کا کورس کرنے کے لئے میں منگلورو آئی تھی ، اس دوران وام منجورو کے ائیتپا پجاری کے بیٹے گریش سے شناسائی ہوئی ، 2005میں دھرمستھل میں ہم دونوں نے شادی رچاکر کرایہ کے مکان میں رہنے لگے ، اس کے بعد ہاسن کے چن کیشو مندر میں شادی کی اور 2016میں رجسٹرار دفتر میں درج کیا گیا ہم دونوں سے ایک 12سالہ لڑکا بھی ہے۔ میرا شوہر گریش مجھ سے کہا کرتاتھا کہ وام منجورو میں لاری اور پتھر کی کان کنی ہے، مجھے بجپے ، کاؤور، شکتی نگروغیرہ مقامات پر کرائے کے مکان پر رہنے کے لئے لے کر گئے،  لیکن کبھی اپنے ذاتی گھر نہیں لے گیا۔ میں نے کئی مرتبہ اس سے کہا  کہ مجھے اپنے ذاتی گھر لے چلو، لیکن گریش ہر مرتبہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر ٹالتا رہا۔ میں خود ایک دن طئے کرکے اس کے ذاتی گھر گئی تو وہاں پتہ چلاکہ گریش نے  وہاں بھی شادی کرلی ہے او ر اس سے بھی 2بچے ہیں۔ میں نے جب گریش سے اس سلسلے میں سوال کیا تو گریش کا بھائی جگّا،ان کی والدہ اور دوسری بیوی نے مجھ پر حملہ کیا ۔ میں نے معاملے کو لے کر خاتون پولس تھانہ میں شکایت بھی درج کی لیکن کوئی توجہ دینے کے لئے تیار نہیں  ہے۔ اس موقع پر للیتا نے شادی کے متعلق کئی دستاویزات بھی میڈیا کے سامنے بطور ثبوت پیش کیا۔ للیتا نے میڈیا کے ذریعے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے انصاف دلانے کی مانگ کی ہے

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...