کرناٹک :ہمارا پہلا مقصد اسمبلی اسپیکر کا انتخاب اوراعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہے:ملک ارجن کھرگے
نئی دہلی،22؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھرگے نے کرناٹک کے معاملے پر کہا ہے کہ ہمارا پہلا مقصد اسمبلی صدر کا انتخاب اور اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہے۔ان دونوں کے بعد ہی باقی باتوں پر بحث ہو گی۔
غور طلب ہے کہ 23 مئی کو جے ڈی ایس کے لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی کانگریس کی حمایت سے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔پیر کی شام کو کمارسوامی نے دہلی میں یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ادھر کرناٹک میں کانگریس اور جے ڈی ایس نے اپنے اپنے ممبران اسمبلی کو ہوٹل میں ٹھہرارکھا ہے تاکہ ان کو انحراف سے روکا جا سکے۔اسی درمیان خبر کانگریس اور جے ڈی ایس میں اختلافات کی بھی خبریں آرہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کانگریس دو نائب وزیر اعلی کے عہدے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ایک لنگایت کمیونٹی کا لیڈر اور دوسرا دلت ہوگا۔لیکن جے ڈی ایس اسے مان نہیں رہی ہے۔ڈی شیو کمار اور ایب پاٹل کے نام ان عہدوں کے لئے آگے چل رہے ہیں۔وزارت داخلہ کس کے پاس ہوگا؟ ڈی جی پی، چیف سکریٹری سدارامیاکی پسند کی ہیں ایسے میں ان کو لیکر بھی تنازعہ ہے۔