کِم کی ہلاکت کی تحقیقات غیرجانب دارانہ ہیں: ملائیشیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2017, 3:03 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ،21؍فروری(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)ملائیشیا کے ایک سفارت کار کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نم کی کوالالمپور میں ہلاکت سے متعلق تحقیقات غیرجانب دارانہ ہیں۔ شمالی کوریا کے لیے ملائیشین سفیر نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت میں شمالی کوریا کے ان الزامات کو مسترد کر دیا، جن میں پیونگ یانگ نے ان تحقیقات کو غیرشفاف قرار دیا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر کم جونگ نم کودانستہ طور پر زہر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ملائیشیا میں چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیرحراست افراد شمالی کوریا، ملائیشیا، انڈونیشیا اور ویتنام کے سفری دستاویزات کے حامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔