لوک سبھا انتخابات کے پیش نظرسی ای ٹی امتحان ملتوی کردیاگیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th March 2019, 11:33 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،12؍مارچ (ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات کے لئے ریاست میں دو مرحلوں پر مشتمل ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کیاگیا ہے۔ جس کے پیش نظر 23؍اور24؍اپریل کو طے شدہ کامن انٹرنس ٹسٹ (سی ای ٹی) امتحان ملتوی کردیاگیا۔   ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے لئے دومرحلوں میں رائے دہی ہوگی۔ دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 23؍اپریل کو ہوگی۔ اور اسی دن سی ای ٹی امتحان کی تاریخ کا بھی اعلان ہواتھا۔ رائے دہی اور سی ای ٹی امتحان کی تاریخ کے درمیان ٹکراؤ ہورہا تھا جس سے رائے دہی کا عمل متاثرہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ اس مشکل مسئلہ کے تحت سی ای ٹی امتحان کی تاریخ ملتوی کردی گئی۔کرناٹک ایکزامنیشن اتھارٹی نے پریس نوٹ کے ذریعہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی امتحان 29اور 30؍اپریل کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ بیرون ریاست کے امیدواروں کے لئے کنڑا زبان کا امتحان یکم مئی کو ہوگا۔ سی ای ٹی امتحان کے لئے ریاست اور بیرون ریاستوں کے نوجوان لڑکے اورلڑکیاں آنے والی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلورنارتھ حلقہ سے کانگریس ٹکٹ دی جائے ورنہ بنگلور سنٹرل سے آزاد امیدوار بن جاؤں گا: ایچ ٹی سانگلیانہ

نگلورنارتھ لوک سبھا حلقہ سے مجھے کانگریس کی ٹکٹ دی جائے۔ پارٹی ہائی کمان اگر شام تک فیصلہ نہیں کرے گا تو آزاد امیدوار کے طورپر انتخابی میدان میں اتر جاؤں گا۔ یہ باتیں سابق رکن پارلیمان ایچ ٹی سانگلیانہ نے کانگریس قائدین کو انتباہ دیتے ہوئے کہیں۔

جے ڈی ایس نے بنگلورنارتھ کانگریس کے لئے چھوڑدیا بی یل شنکر کو میدان میں اتارے جانے کا امکان

کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے صرف ایک دن باقی ہے۔ کانگریس نے آج کہاہے کہ مخلوط پارٹنر جے ڈی ایس نے بنگلور نارتھ حلقہ کی سیٹ کانگریس کے لئے چھوڑ دی ہے۔

سابق ماہی گیر وزیر پرمود مادھوراج نےملپے سے سات ماہی گیروں کے ساتھ بوٹ کی گم شدگی کے لئے نیوی کو قرار دیا ذمہ دار

اڈپی اورچکمگلورو سیٹ سے جنتادل اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار اور سابق وزیر ماہی گیری پرمود مادھو راج نےسات ماہی گیروں کے ساتھ سوورنا تریبھوجا نامی کشتی کی گم شدگی کے لئے بحری فوج کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

انتخابات کیلئے سرمایہ اکٹھا کرنے اولاٹیکسی پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ گوڑا

مرکزی وزیر ڈی وی سداننداگوڑا نے الزام لگایا ہے کہ انتخابات کے لئے سرمایہ توقع کے مطابق جمع نہ ہونے کی وجہ سے کانگریس ۔ جنتادل (یس) مخلوط حکومت نے اولا ٹیکسی خدمات پر6؍ماہ کے لئے پابندی عائد کی تھی۔

سرسی اور اطراف میں سرگرم ہے لاولد جوڑوں کو اولاد ہونے کی دوائی کے نام پر دھوکہ دینے والا گروہ ۔ عوام رہیں ہوشیار!

پچھلے تین چار مہینوں سے سرسی ، سداپور اور اس کے اطراف میں ایک گروہ سرگرم ہے جو لاولد جوڑوں کو اولاد ہونے کا یقین دلاکر دوائیاں فروخت کررہا ہے اوربھاری رقم وصول کررہا ہے ، جب کہ دوائیوں کاکوئی مثبت اثر نہیں ہوتا۔

اننت کمار ہیگڈے نے کہا، بی جےپی اب سب کی مجبوری ہے : مخالف پارٹی امیدوار پر لگایا پارٹی فنڈ کے لئے الیکشن لڑنے کا الزام

اترکنڑا ضلع میں مخالف پارٹیوں کے امیدوار لوک سبھا انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ پارٹی فنڈ لے کر گھر جانے کے لئے الیکشن لڑنے کی بات کہتے ہوئے اترکنڑا بی جے پی امیدوار  اننت کمار ہیگڈے نے اڑنگا لگایا۔

ایس ایس ایل سی امتحانات؛ میتھس امتحان میں بھٹکل کے 13 سمیت کاروار تعلیمی ضلع کے 206 طلبا غیر حاضر

20 مارچ سے ریاست کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحانات جاری ہیں، پہلے دن اولین زبان (فرسٹ لنگویج) امتحان میں تعلیمی ضلع کاروار کے جملہ 170 طلبا غیر حاضر رہے تھے، جبکہ آج پیر کو منعقدہ  حساب (میتھس) امتحان میں  ضلع بھر سے جملہ 206 طلبا غیر حاضر رہے ہیں۔ اس بات کی اطلاع  کاروار کے ضلعی ...

سپنا چودھری کا کانگریس میں شامل ہونے سے صاف انکار؛ پریس کانفرنس کے فوری بعد بی جے پی لیڈر کے ساتھ فوٹو وائرل

ہریانہ کی  مشہورڈانسرسپنا چودھری نے اتوار کو کانگریس میں شامل ہونے کی بات کی سختی کے ساتھ تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اُس نے کانگریس میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ فی الحال ان کا کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں ہے، مگر پریس کانفرنس کے فوری ...