لیبیا کی فوج کا درنہ شہر پر 75فیصدی کنٹرول کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2018, 12:36 PM | عالمی خبریں |

طرابلس 5جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لیبیا کی فوج کی قیادت میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ درنہ شہر میں داعش تنظیم کے مرکزی آپریشنز روم کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔پیر کے روز جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ لیبیا کی فوج نے شہر کے 75% حصّے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ شہر کے مشرقی حصّے میں بھی داخل ہو چکی ہے۔اس سے قبل پیر کے روز لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر درنہ شہر میں "کامیابی اور آزادی" کی گھڑی قریب آنے کا اعلان کر چکے ہیں۔حفتر کی فوج ایک ماہ سے درنہ کو آزاد کرانے کے لیے حملوں میں مصروف ہے۔ یہ واحد شہر ہے جو اب تک لیبیا کی قومی فوج کے کنٹرول سے باہر ہے۔حفتر نے یوٹیوب پر جاری وڈیو میں بتایا کہ ان کی فوج درمہ شہر کے مضافات اور اطراف کو دہشت گرد جماعتوں سے پاک کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔درنہ شہر لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 1000 کلو میٹر مشرق میں اور بنغازی شہر سے تقریبا 300 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ اس پر 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کے سقوط کے بعد سے شدت پسندوں کا قبضہ ہے۔حفتر نے واضح کیا کہ درنہ کو آزاد کرانے کے بعد ان کی فوج شہر میں داخل ہو گی تا کہ اس کے تمام علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جائے، وہاں معمول کی زندگی بحال کی جائے، اپنے گھر والوں اور برادر عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور دہشت گردوں کی باقیات کا خاتمہ کیا جائے۔خلیفہ حفتر نے اپنی فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ قیدیوں کے ساتھ قانونی اقدامات کے تحت معاملہ کریں اور انہیں متعلقہ اداروں کے حوالے کریں، قیدیوں کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کریں اور دہشت گردوں میں سے جو کوئی بھی ہتھیار ڈال دے اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔