راکٹ حملوں کے بعد طرابلس کا ہوائی اڈہ بند، جھڑپیں جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2018, 1:17 PM | عالمی خبریں |

دبئی / طرابلس 13ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر راکٹ حملوں کے بعد فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب دارالحکومت کے مشرق میں ہوائی اڈے کے اطراف میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ’معیتیقہ‘ ہوائی اڈے پر نامعلوم اطراف سے داغے گئے راکٹوں اور گولہ باری کے بعد ہوائی اڈے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے ’فیس بک‘ پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ راکٹ حملوں کے بعد فضائی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ لیبیا کی فضائی کمپنی کی ایک پرواز جو مصر کے شہر اسکندریہ سے آ رہی تھی کا راستہ تبدیل کرکے 190 کلو میٹر دو مصراتہ ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

ادھر مصراتہ ہوائی اڈے کے ترجمان طرابلس ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے والی تمام پروازوں کو مصراتہ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

’الحدث‘ چینل کے ذرائع کے مطابق راکٹ حملوں میں طرابلس کے المعیتیقہ ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے بعد ہوائی اڈے کو ہرطرح کی فضائی نقل وحرکت کے لیے بند اور اس ہوائی اڈے پراترنے والی پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی طرف بھیجا گیا ہے ۔

مقامی ٹی وی چینل کے مطابق منگل کے روز ہوائی اڈیپر راکٹ باری کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ طرابلس کے معیتقیہ ہوائی اڈے کو 31 اگست سے سات ستمبر تک شہر میں جاری لڑائی کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ اس لڑائی میں کم سے کم 63 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔