لیبیا: کار بم دھماکوں میں 33 افراد ہلاک ، 70 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th January 2018, 1:19 PM | عالمی خبریں |

طرابلس،24؍جنوری(ایجنسی) لیبیا کے حکام نے بتایا ہے کہ بنغازی شہر میں بارود سے بھری دو کاروں کے ذریعے کیےگئے دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 33 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے ہیں۔

العربیہ چینل کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں لیبیا کی انٹیلی جنس ایجنسی کے شعبہ انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر میدی الفلاح بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بنغازی کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بم دھماکے مسجد بیعت رضوان کے سامنے اس وقت کیے گئے جب لوگ نماز عشاء کی ادائی کے بعد مسجد سے باہر آ رہے تھے۔ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تمام زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم اسپتال انتظامیہ کی ترجمان فادیا البرغثی کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے زخمیوں کو لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

بنغازی میں سیکیورٹی مرکز کے ترجمان طارق الخراز نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔سیکیورٹی حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہوسکتا ہے کیونکہ دھماکے شہریوں کے ھجوم والے مقام پر کیے گئے اور ایسا وقت چنا گیا جب لوگ بڑی تعداد میں مسجد میں نماز کے لیے جمع تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتاری اور تفتیشی یونٹ کا کمانڈر احمد الفیتوری بھی مارا گیا ہے۔

’اے ایف پی‘ نے بنغازی کے ایک سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ایک کار بم دھماکہ شہر کے وسط میں سلیمانی کالونی میں واقع مسجد کے باہر اس وقت ہوا جب لوگ نماز کی ادائی کے بعد باہر نکل رہے تھے۔ اسی علاقے میں آدھے گھنٹے بعد ایک دوسرا کار بم دھماکہ ہوا۔ دونوں واقعات میں عام شہری اور سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔